نیٹ فلِکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ کا پانچواں اور آخری سیزن کل ریلیز کیا جائے گا۔

باغی ٹی وی : اپنے پہلے ہی سیزن سے مقبولیت حاصل کرنے والی سیریز منی ہیسٹ نے عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کیے رکھی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تمام پلیٹ فارمز پر دنیا کا مقبول ترین سلسلہ بن گیا-

"اومی کرون” نامی ایک میوزک بینڈ بھی تھا، امریکی جریدے کا انکشاف

جبکہ سیریز میں نقب زنی کی انوکھی وارداتوں پر مشتمل اس سیریز نے ایکشن، سسپنس اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورت حال سے ناظرین کو اپنے حصار میں جکڑے رکھا یہاں تک کہ منی ہائسٹ کو نیٹ فلکس پر بنا انگریزی سب ٹائٹل کے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز کا اعزار بھی حاصل ہے گزشتہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والے اس کے چوتھے پارٹ کو ایک ماہ میں 65 ملین لوگ دیکھ چکے تھے اور یہ ابھی بھی ٹاپ ٹین ویب سیریز میں شامل ہے۔

فلم "کھیل کھیل میں” کی ایوان صدر میں خصوصی نمائش

منی ہیسٹ سیزن 5 کا پہلا والیوم 3 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا جس میں 5 قسطیں دکھائی گئی تھیں، جبکہ دوسرا اور ٓاخری حصہ 3 دسمبر یعنی کل دکھایا جائے گا یہ دیکھنے کے لئے کہ دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کا آخر ہوگا کیا انجام؟ایک بار پھر پروفیسر اپنے نئے اور ناقابل شکست منصوبوں کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بچانے میں کامیاب ہوگا یا نہیں؟ شائقین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں-

چوتھے سیزن کی آخری قسط میں کہانی ناقابل شکست پروفیسر کے بے نقاب ہونے اور اس کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ہوئی تھی۔ پروفیسر کے اگلی پلاننگ کو دیکھنے کے لیے مداحوں کو ایک سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔

معروف بھارتی ڈیزائنر بھی پاکستانی ڈرامہ”پری زاد” کے مداح

Shares: