منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

0
44

احتساب عدالت اسلام آباد میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو احتساب عدالت پہنچایا گیا، آصف زرداری کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال پہنچایا گیا،آصف زرداری اورفریال تالپور کوڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا ،ڈیوٹی جج احتساب عدالت راجہ جواد عباس نے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی ،جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ متعلقہ جج ریفرنسز کو سن رہے ہیں، وہی سماعت کریں گے ،درخواستیں میں سن لیتا ہوں، لیکن کیس متعلقہ جج ہی سنیں گے،

عدالت نے حاضری لگا کر آصف زرداری اور فریال تالپور کو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا

 

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پمزکے ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے انہیں مزید ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہے

 

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

ہسپتال سے جیل منتقل کئے جانے پر پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایوان بالا میں تحریک بھی جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے.

آصف زرداری پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہیں، راجہ پرویز اشرف

Leave a reply