لاہور:مرض بڑھتا گیا جوں جوں دواکی، یہ مثال حقیقت میں فٹ آتی ہے ہمارے تعلیمی نظام پر جہاں آئے روز نت نئے تجربات سے تعلیمی معیار بہتر ہونے کی بجائے مزید گرنے لگا ہے، سکولوں میں مانیٹرنگ کے نام پر جس طرح اساتذہ کا وقت ضائع کیا جاتا ہے اس کے اثرات بچوں کے تعلیمی اوقات پرپڑتے ہیں،
وزیراعظم کے خلاف تقریرکرنے پر اپوزیشن لیڈرکو تین سال کی سزا
ذرائع کےمطابق نئی حکومت نے بھی نت نئے طریقے استعمال کرنے شروع کردیئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق پرائمری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے مانیٹرنگ انڈیکٹرز بڑھا دیئے گئے، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو پرائمری سکولوں میں ہونیوالی تمام سرگرمیوں کی رپورٹ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی بنائی ہوئی ایپلی کیشن پر آن لائن اپ لوڈ کرنا ہوگی۔
برطانوی وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرکے بارے میں کیا کہہ دیا کہ بھارت پریشان ہوگیا
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو پرائمری سکولوں میں ہونیوالی سرگرمیوں کی آن لائن رپورٹ کرنا ہوگی۔ سرگرمیاں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی بنائی گئی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نےپنجاب کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیزکوہدایات جاری کردی ہیں۔
اوراندراگاندھی کوگولی ماردی گئی !
ہدایات میں واضح طور پرکہا گیا ہے کہ اتھارٹیز اے ای اوز کو پابند کریں کہ وہ تمام پرائمری سکولوں سے ہر ماہ معلومات فراہم کریں گے۔اے ای اوز ایپلی کیشن گوگل پلےسٹورسے ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔یہ اپیلی کیشن کتنی موثر ہوگی یہ توبعد میں پتہ چلے گا مگر یہ پتہ ضرور چل گیا ہے کہ حکومت ہر وہ طریقہ اختیارکرنا چاہتی جسے وہ تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لیے بہتر سمجھتی ہے