کراچی: مون سون بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے تازہ الرٹ جاری کر دیا ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں26 سے 27 جولائی تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے دیگر اضلاع میں بارش کا سلسلہ 28 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے ،مسلسل بارشیں حب ڈیم پر دباؤ پیدا کرسکتی ہیں ،بارشوں سے کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں-

کراچی میں مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل داخل ہو گیا ،کراچی کے بیشتر علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے،مائی کولاچی،ایم ٹی خان رو ڈ اور بوٹ بیسن کے اطراف بارش ،محکمہ موسمیات نے کراچی میں رات سے ہونے والی بارش کےتازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے،جن کے مطابق ،قائد آباد میں 4اعشاریہ 5ملی میٹر،اورنگی ٹاون میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی،گلشن حدیدمیں 3،صدر ٹاون میں 4 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی-

ایئرپورٹ کےاطراف 0اعشاریہ 8 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ،اولڈائیرپورٹ کےاطراف 0اعشاریہ 6ملی میٹربارش ہوئی ، نارتھ کراچی میں 0اعشاریہ 6 ملی میٹر،کورنگی میں 3 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی،شارع فیصل پر 1اعشاریہ 5مسروربیس کےاطراف 2اعشاریہ 4ملی میٹربارش ہوئی-

ادھر ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، کے الیکٹرک کے ایک ہزار900 میں سے 170 فیڈرز حفاظت کے پیش نظر بند کیےگئے ہیں،متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہونےکے پیش نظر حفاظتی اقدام کے طو رپر فیڈرز بند کیے گئے، شہری بجلی کی تنصیبات سے محفوظ فاصلے برقرار رکھیں،بارش میں بھیگے پانی کے موٹر یا دیگر برقی آلات کے استعمال سے گریز کریں-

جبکہ تونسہ شریف تونسہ اور کوہ سلیمان میں مون سون بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے تونسہ شریف ،کوہ سلیمان میں ہونے والی بارش سے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی انتظامیہ کے مطابق تونسہ شریف شہری پہاڑی ندی نالوں سے دور رہیں،فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان اور نالہ چھاچھڑ سے سیلابی ریلا میدانی اور پچھاد کے علاقوں میں پہنچ گیا جبکہ چک شہید کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

قطب پل کا بھی بند ٹوٹنے سے بستی پنجابی ،بستی منجھو سمیت دیگر علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد حفاظتی بند مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔

سبی اور گردونواح میں وقفے وقفےسے کہیں تیز کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے ،طوفانی بارشوں سے دریائے ناڑی کینال میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہے ایس ڈی او محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے ناڑی کینال میں 60 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، مہمند ،سیلاب کے باعث کچے راستے، سڑکیں اور کھیت تباہ ہو گئے،مختلف گاوں کا ایک دوسرے سےرابطہ منقطع،شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے-

وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں بھی بادل برسے جبکہ بولان اور نصیر آباد سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک بلوچستان کے 15 اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ توبہ اچکزئی کے ڈیم کے حفاظتی بند میں دراڑ پڑگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پشاور،24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے ،ٹانک، ڈی آئی خان، وزیرستان، بنوں، لکی مروت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،دیر، شانگلہ، سوات، ملاکنڈ، باجوڑ، بونیر،مانسہرہ میں موسلادھار بارش متوقع ہے،ایبٹ آباد، تورغر،ہری پور، بٹگرام،باجوڑ میں بھی موسلادھار بارش کا امکان،پشاور،کوہاٹ، ڈی آئی خان، نوشہرہ، مردان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے-

تھرپارکر، چیلہاراور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ 3دنوں تک تھرپارکر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے-

حیدرآباد اور گردونواح میں رات سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے،ٹھنڈی سڑک، علی پیلس، علمدار چوک اور ماروی ٹاون میں پانی جمع ہو گیا ،پیون کالونی، لطیف آباد اور حسین ریلوے کراسنگ پانی سے بھر گئے، کلاتھ مارکیٹ،حالی روڈ اور اسٹیشن کے علاقوں میں بھی پانی جمع ہوگیا-

روجھان بچاوبند ٹوٹنے سے سیکڑوں متاثرین کھلے آسمان تلے موجود ہیں رود کوہی سیلاب سے موضع گیامل چک صفدر آباد اور پٹی کے علاقے متاثر ہوئے ،ہزاروں ایکڑز پر کھڑی تیار شدہ کپاس کی فصل متاثر ہو گئی-

پی ڈی ایم اے کے مطابق پشاور،24گھنٹے میں بارشوں سے ایک شخص جاں بحق،2افراد زخمی ہوئے ،صوبے بھر میں 23 مکانات کوجزوی جبکہ 14 مکانات کو مکمل نقصان پہنچا، چترال کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی چترال اور دیگر اضلاع میں روڈ پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے،انتظامیہ ریونیو فیلڈ اسٹاف مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے،پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پررہنے کی ہدایت کی-

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کیساتھ رابطے میں ہے،ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کےلئے میڈیکل ٹیمیں متحرک ہیں –

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چترال میں سیلاب سے نقصانات پراظہار افسوس کیا وزیراعلی ٰنے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کو متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تمام انتظامات مکمل رکھی جائیں، وزیراعلی محمود خان نے رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی

محکمہ تحفظ ماحولیات، پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا جس کے مطابق ٹاوَن ہال لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 83ریکارڈ کیا گیا ،ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس81ریکارڈ کیا گیا ،گجو متہ، فیروز پور روڈ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس بذریعہ موبائل وین ریکارڈ کیا گیا،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایئر کوالٹی انڈیکس 124ریکارڈ کیا گیا-

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 2لاکھ 21 ہزار900اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزارکیوسک ہے ،منگلا میں پانی کی آمد 30 ہزار100 اور اخراج 10 ہزارکیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ50 ہزار 100 اور اخراج2 لاکھ50ہزار 900 کیوسک ہےہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 94 ہزار700کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج 85 ہزار700کیوسک ہے، منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 12لاکھ 86 ہزارایکڑ فٹ ہے-

Shares: