بھارتی وزیراعظم نریندر مودی باز نہ آئے، جموں کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ کہتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا سرحد پار سے مقبوضہ کشمیر میں افرا تفری پھیلائی جا رہی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں 45 روز کے کرفیو کے بعد بھی چین نہ آیا، 45 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، بھارتی فوج کشمیر کے چپے چپے پر تعینات ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں ، احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کشمیری خواتین نے اپنی حفاظت کے لئے ڈنڈے اٹھا لئے، ان حالات میں بھارتی وزیراعظم مودی نے مہاراشٹر میں جلسہ سے خطاب میں کہا کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے،

صرف یہی نہیں بلکہ مودی نے حسب سابق پاکستان پر الزام عائد کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں افرا تفری پاکستان پھیلا رہا ہے، مودی نے اسی پر بس نہیں کیا کہا کشمیر کو جنت بنانے کے لئے مدد کی جائے،

مودی کے خطاب پر کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیر کو جہنم بنا رکھا ہے وہ کشمیریوں کو کرفیو میں رکھ کر اسے کیسے جنت بنانا چاہتا ہے، اگر مودی کشمیر کو جنت بنانا چاہتا ہے تو کرفیو اٹھائے ،خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ واپس لے اور کشمیریوں‌کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے.

Shares: