وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان اورآرمی چیف جنرل باجوہ کی کوششیں امن کے لئے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی رپورٹ ہی بھارت کے لئے چارج شیٹ ہے ،بھارت پرتجارتی پابندیاں لگانے کے لئے یہ رپورٹس ہی کافی ہیں،امریکی صدرٹرمپ ثالثی کر رہے ہیں،مودی کودنیا کی زبان سمجھ نہیں آرہی،

کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کا الزام لگانے والا انڈیا آج خود دہشتگردی کررہا ہے،آجکل بھارت کی اپنی لیڈر شپ فاشسٹ بن چکی ہے، عمران خان اورآرمی چیف جنرل باجوہ کی کوششیں امن کے لئے ہیں،پاکستان جارحیت کے لئے نہیں کھڑا ہم امن کی بات کرتے ہیں.

بھارت کشمیر میں نیا ناٹک رچانے والا ہے،دنیا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا انیسواں روز آج جاری ہے،جموں کشمیر میں چپے چپے پر بھارتی فوج کی چوکیاں قائم ہیں ۔بھارتی فوج کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاجارہاہے جبکہ ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے ،

کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے ،تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی

بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

Shares: