مزید دیکھیں

مقبول

جعفر ایکسپریس حملہ، 104 مسافرباحفاظت باز یاب، 16دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے...

آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ ...

وزیراعظم کا بلاول کے اعزاز میں افطار ڈنر،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیرِاعظم ہاؤس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی...

میو اسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن ،18 مریض متاثر، ایک کی موت

لاہور کے میو اسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے...

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم سارے پاکستان میں ملکر نکلے ہوئے ہیں، قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کشمیریوں کو بتاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی اپنے تکبر میں کشمیر میں جو کر بیٹھا ،یہ وہ آخری پتہ کھیل گیا اب کشمیر آزاد ہو گا

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم ابھی سے دنیا کو تیار کر رہے ہیں،کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے چپ کر کے بیٹھے رہو گے تو اس کا اثر ساری دنیا پر جائے گا، کشمیر کے لئے ساری دنیا میں مہم چلائیں گے ،بیرون ملک پاکستانی، ہیومن رائٹس سب کو جگائیں گے کہ ایک ماہ سے کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے، انہیں بند کیا گیا ہے، میڈیا چھوڑیں اپوزیشن پارٹیز کے لیڈر کو بھی سری نگر نہیں جانے دیا گیا، دنیا جان لے کہ کشمیریوں پر کس طرح کا ظلم ہو رہا ہے

آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

 

یکجہتی کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں کشمیر کا مسئلہ اٹھاؤں گا، دنیا کو بتایا کہ کشمیریوں کے لئے کھڑے نہیں ہو گے تو اس کا اثر ساری دنیا میں جائے گا، بھارت کی پوری کوشش ہے کہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے آزاد کشمیر میں کچھ کریں گے، اور جب یہ کریں گے تو میں مودی کو صاف بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ہماری فوج تیار ہے، دنیا کو یہ پتہ چلنا چاہئے کہ وہ ملک جن کے پاس ایٹم ہوں جب وہ سامنا کرتے ہیں تو پھر دنیا کو نقصان ہو گا، جس سے بات کرتا ہوں سب کو بتا رہا ہوں،

 

کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

 

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan