مزید دیکھیں

مقبول

گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات،مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان...

سیالکوٹ: گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 دکانداروں پر بھاری جرمانے

سیالکوٹ ِ,باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل...

چچا نے بھتیجی، بھائی نے بہن کی جان لے لی

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں دو افسوسناک واقعات...

سوات پولیس کی اہم کامیابی، مطلوب دہشت گرد اجمل ساتھیوں سمیت گرفتار

سوات: مینگورہ میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے...

مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا،ہم عمر کوٹ میں ہندو برادری کے ساتھ تمہارے خلاف کھڑے ہیں

ہندو برادری کا ایل او سی پر جانے کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمر کوٹ میں ہندو برادری کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جلسہ مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلیے ہے ،آج کا جلسہ سیاسی نوعیت کا نہیں ہے ،وزیراعظم عمران خان کا پیغام لے کر آج حاضر ہوا ہوں،مودی اور جے شنکر کو پیغام دینا چاہتےہیں،مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا،ہم عمر کوٹ میں ہندو برادری کے ساتھ تمہارے خلاف کھڑے ہیں ،

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے کشمیریوں کیلیے عید گاہ کے دروازے بند کیے،مودی نے عید کے روز قربانی نہیں کرنے دی،عالمی میڈیا بھی دیکھے پاکستان میں مندرآباد ہیں ،آج انسانیت کا پیغام دینے کیلیے شیو مندر میں حاضر ہوا ہوں، کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ،مودی نے کشمیر میں مسجدوں اور سنسان اور انسانیت قید کر لی ہے،آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کا 27واں روز ہے،دنیا دیکھ رہی ہے آج کا ہندوستان نہرو اور گاندھی کا نہیں آر ایس ایس کا ہے،

کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مودی نےاسکول کھولنےکاڈھونگ رچایا،مودی نےمنتخب قیادت کوبھی مقبوضہ کشمیرمیں داخل ہونےنہیں دیا،مقبوضہ کشمیرمیں آزادی سلب کرلی گئی،آج کابھارت نہرواورگاندھی کےفلسفےکی نفی کررہاہے،آج بھارت میں آرایس ایس کی سوچ غالب آچکی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں عالمی میڈیاکوداخلےکی اجازت نہیں ہے،مسئلہ کشمیر 2ستمبرکویورپی پارلیمنٹ میں زیربحث آئےگا،مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نےمتنازعہ تسلیم کیا،مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کےچارٹر کےمطابق نکلےگا،ہیومن رائٹس کاکوئی نمائندہ آزادکشمیرآناچاہےآسکتاہے،کسی کواقلیتی برادری کےحقوق پامال نہیں کرنےدیں گے،

شیو مندر سے مودی کو پیغام دے رہے ہیں…رمیش کمار کا جلسہ سے خطاب

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ایک ایک بچہ ہندوؤں کے کاروباراورچاردیواری کی حفاظت کرےگا ،مقبوضہ کشمیرمیں بچےبلک بلک کرمررہےہیں،

 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan