باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مودی نے ہندوتوا سے جو انڈیا میں آگ لگائی وہ ہر سطح پر نظر آ رہی ہے

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پراینکر مریم خان نے سوال کیا کہ عامر خان نے ترکی کے فرسٹ لیڈی سے ملاقات کی تھی،انکو بہت زیادہ تنقید اور غدار کہا جا رہا ہے جبکہ مودی نے طیب اردگان سے ملاقات کی تھی انکو تو کچھ نہیں کہا گیا جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مودی مسلمان نہیں تھا، عامر خان مسلمان ہے، ایک بات ہم بھول جاتے ہیں کہ ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ ہو،لالی ووڈ ہو، ایکٹرز ہیرو نہیں ہوتے، وہ کیریکٹرز پلے کر رہے ہوتے ہیں وہ انسان ہوتے ہیں ہماری طرح ، انکی فالورز اکراس دی بارڈر ہوتی ہے،مجھے کسی کی ایکٹنگ اچھی لگتی ہے تو یہ مطلب نہیں کہ غیر پاکستانی کو پسند کر رہا ہوں تو غدار ہو گیا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے ہندوتوا سے جو انڈیا میں آگ لگائی وہ ہر سطح پر نظر آ رہی ہے،میں کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ بھارت ٹوٹ رہا ہے، ٹوٹ رہا ہے، یہی سوشل فائبر ہے بھارت کا ،یہ اب ایک دوسرے کے ساتھ رہ نہیں سکیں گے، ہماری زندگی میں خالصتان،مانی پور، ناگالینڈ بنے گا، ابھی تو بہت سارے ہندوستان پاکستان میں بننے ہیں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے دو تین سال میں دیکھیں گے کہ پاکستان کے ہمسایوں میں بہت ساری تبدیلی ہونی ہے، کیونکہ انڈیا رہے گا ہی نہیں، ادھر خالصتان ہو گا، پھر مانی پور ہو گا،آگے ناگالینڈ ہو گا ،یہ ہندوتوا سوچ کی وجہ سے ہے، جو کام انڈیا کے دشمن نہیں کر سکتے وہ مودی نے کر دیا

واضح رہے کہ عامر خان کی تُرک خاتون اول کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کےبعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اور بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف طیب اردوان کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ پر پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے بھارت پر تنقید کرتے ہیں دوسری جانب ہمارے ہی اداکار اُن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور تصاویر بنا رہے ہیں۔

بھارتی جنتا پارٹی نے عامر خان نے سے ملاقات کی وضاحت مانگتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عامر خان بتائیں کہ اس ملاقات کے پیچھے کیا مقصد تھا۔

بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی تُرکی خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر وائرل

واضح رہے کہ عامر خان کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی ’ لعل سنگھ چڈھا‘ امریکن ڈرامہ ’فارسٹ گم‘ کی کہانی پر مبنی فلم ہے فلم کی عکس بندی اب تک بھارت کے متعدد مقامات پر کی جا چکی ہے باقی شوٹنگ ترکی میں مکمل کی جا رہی ہے۔فلم میں عامر خان لعل سنگھ چڈھا کا کر دار ادا کر رہے ہیں جبکہ اُن کے ہمراہ کرینہ کپور مرکزی کردار میں نطر آئیں گی-

عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر تنقید

Shares: