عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر تنقید

0
38

چند دن قبل بالی وڈ سُپر سٹار عامر خان کی تُرک کاتون اول ایمن اردوان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں ہنگامہ مچ گیا اور بھارتی انتہا پسندوں نے اداکار کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا-

باغی ٹی وی : امر خان ان دنوں اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ کی شوٹنگ کے لئے ترکی میں موجود ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ طویل عرصے تاخیر کا شکار رہی تاہم اب فلم کی عکس بندی بھارت کے بجائے ترکی میں مکمل کرنے کو ترجیح دی گئی ہے- اس دوران انہوں نے ترکی کے صدر طیب اردگان کی اہلیہ ایمن اردگان سے ملاقات کی اور خاتون اول ایمان اردوان کی طرف سے اس ملاقات کی تصویریں شیئر کرنے کے بعد عامر خان تنقید کے نشانے پر آگئے ہیں۔

بھارتی انتہا پسند عوام کو یہ ملاقات ایک آنکھ نہیں بھائی کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے خلاف گزشتہ دنوں ترکی نے اپنا بیان دیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ کنگنا رناوت کی ٹیم نے بھی انتہا پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے عامر خان کا ایک پرانا ویڈیو شیئر کرکے ان کے سیکولرازم پر تنقید کی ہے۔

اس ویڈیو میں عامر خان یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو پوری سختی کے ساتھ اسلام پر عمل کرنے کی ہدایت دیں گے۔ دراصل عامر خان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ہندو لڑکی سے شادی کرنے کے بعد انہیں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ٹیم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ہندو+مسلم= مسلم یہ تو شدت پسند ہے شادی کا نتیجہ صرف جین اور ثقافت کا مرکب نہیں ہے بلکہ مذہب کا بھی ہے۔ بچوں کو اللہ کی عبادت بھی سیکھائیں اور شری کرشن کی بھکتی بھی یہ سیکولرازم ہے؟ عامر خان۔


ایک اور ٹوئٹ میں کنگنا رناوت کی ٹیم نے کہا کہآپ تو سب سے زیادہ ٹولرینٹ تھے۔


آپ کب سے ہندوازم کے لئے انٹولرینٹ ہوگئے؟ ہندو ماؤں کی اولادیں جن کی رگوں میں شری کرشن اور شری رام کا خون بہہ رہا ہے سناتن دھرم، ہندوستانی ثقافت، یہاں کی تہذیب وثقافت جن کا ورثہ ہے، وہ صرف اور صرف اسلام کو فالو کریں گے، ایسا کیوں؟-

واضح رہے کہ عامر خان کی تُرک خاتون اول کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کےبعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اور بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف طیب اردوان کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ پر پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے بھارت پر تنقید کرتے ہیں دوسری جانب ہمارے ہی اداکار اُن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور تصاویر بنا رہے ہیں۔

بھارتی جنتا پارٹی نے عامر خان نے سے ملاقات کی وضاحت مانگتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عامر خان بتائیں کہ اس ملاقات کے پیچھے کیا مقصد تھا۔

واضح رہے کہ عامر خان کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی ’ لعل سنگھ چڈھا‘ امریکن ڈرامہ ’فارسٹ گم‘ کی کہانی پر مبنی فلم ہے فلم کی عکس بندی اب تک بھارت کے متعدد مقامات پر کی جا چکی ہے باقی شوٹنگ ترکی میں مکمل کی جا رہی ہے۔فلم میں عامر خان لعل سنگھ چڈھا کا کر دار ادا کر رہے ہیں جبکہ اُن کے ہمراہ کرینہ کپور مرکزی کردار میں نطر آئیں گی-

بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی تُرکی خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر وائرل

Leave a reply