لاہور شہر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز سمیت تمام افسران اور عملہ فیلڈ میں متحرک ہے، ایم ڈی واسا زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ واسا کی پوری ٹیم ہیوی مشنری کی مدد سے بارشی پانی کی نکاسی عمل میں لا رہی ہے۔ شہر کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فعال ہیں اور نکاسی کا آپریشن بروقت مکمل کیا جائیگا۔شہر کے بیشتر علاقوں کو بارش کے دوران ہی کلئیر کر دیا گیا۔ ابارشی پانی کی نکاسی تیزی سے جاری ہے۔لکشمی چوک ، جی پی او اور لارنس روڈ کلئیر کر دئیے گئے۔ لکشمی چوک میں سب سے زیادہ 101 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔فرخا آباد میں 99 ملی میٹر، جیل روڈ 95 ملی میٹر، اندرون شہر پانی والا تالاب 94 ملی میٹر ، گلشن راوی 85 ملی میٹر، سمن آباد 80 ملی میٹر، اقبال ٹاون 77 ملی میٹر، تاج پورہ 62 ملی میٹر، اور جوہر ٹاؤن میں 52 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ۔
مسلسل بارشوں کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور واسا حکام کو24/7 الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں ۔نکاسی آب کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ جتنی جلدی ممکن ہو سکے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے ۔گزشتہ روز کی طرح آج بھی متعلقہ افسران اور سٹاف محنت سے پانی کی نکاسی کا کام جاری رکھے ۔ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو وضع کردہ پلان کے مطابق متعین وقت میں یقینی بنایا جائے ۔ نکاس آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں وزیراعلی نے ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے جائیں ۔ انتظامی افسرا ن اورواسا حکام نکاسی آب کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں۔خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں ۔
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
دوسری جانب بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، 110 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے،داتا نگر ،بہار کالونی، قلعہ گجر سنگھ ،معراج پارک ،مصطفٰی آباد ،گڑھی ،چائنہ ا سکیم میں بجلی بند ہے سراج پارک ،سگیاں ،اردو بازار، مالی پورہ ،مانگا منڈی اوربرج اٹاری اور واہگہ بجلی سے محروم ہو گئے،باٹا پور ،شاہدرہ ،کریم پارک کے متعدد علاقوں میں بھی بجلی معطل ہے ،لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد بجلی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا لیسکو نے برقی کھمبوں اور بجلی کے تاروں سے عوام کو دور رہنے کی اپیل کی ہے