مون سون کی بارشوں کا آغاز، گرمی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوام کیلئے موسم کے حوالے سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی پر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام بہت زیادہ پریشانی میں مبتلا ہو گئی۔ لیکن اب عوام کیلئے ایک خوشخبری موسم کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ اب 3 جولائی سے مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو گا۔اور موسم پہلے سے بہت بہتر ہو جائے گا۔کیونکہ جب بارش ہوتی ہے تو موسم بہت ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ اور شہری اپنے روزمرہ کے کام باآسانی کر لیتے ہیں۔
مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ محکمہ موسمیات نے پنجاب،بلوچستان،خیبرپختونخوااورسندھ میں 4 جولائی تک تیز بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس کے بعد محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارشیں پھر سے 6 تا 15 جولائی تک ہوتی رہےگی۔
مزید برآں یہ کہ بارشوں کا سلسلہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں بھی رہنے کا امكان ہے۔
لیکن خیال رہے کہ جہاں عوام کو شدید بارشوں سے موسم میں تبدیلی کی خوشی ہوتی ہے۔ وہاں پر شدید بارشوں سے کچھ نقصانات کا سامنا بھی کرنا پر سکتا ہے۔ جیسا کہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے تین سے پانچ جولائی تک کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ اور ابھی تو کراچی میں شدید گرمی ہے۔ کراچی میں عمومی طور پر شام کے وقت سمندر کی طرف سے ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں۔ جس کی وجہ سے موسم کچھ بہتر ہوتا ہے۔ لیکن حال ہی میں یہ سمندر کی طرف سے آنے والی ہوائیں بند ہو چکی ہیں۔ آج کل گرمی کی شدت کچھ زیادہ ہے۔ اور یہ ہوائیں بھی نہیں چل رہی جس کی وجہ سے لوگ زیادہ گرمی محسوس کر رہے ہیں۔ اور کراچی میں آج ہلکی بارش کا امكان بھی ہے۔ آج کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان بھی ہے۔