نئی دہی :بھارت اور نیپال میں مون سون سے ہلاکتیں ،ہر طرف تباہی پھیل گئی .اطلاعات کے مطابق بھارت اور نیپال میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے درمیان مون سون کی طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

یاد رہے کہ جنوبی ایشیا میں ہر سال جون سے ستمبر تک مون سون کی بارشوں کے باعث وسیع پیمانے پر تباہی اور اموات ہوتی ہیں۔مون سون کی بارشوں سے تباہی کے ساتھ ساتھ ہزاروں خاندان بے گھر بھی ہوجاتے ہیں.

ذرائع کے مطابق نیپال کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر تقریباً 27 افراد ہلاک ہوئے۔نیپالی پولیس کے ترجمان بیشوارج نے بتایا کہ زخمیوں کے اعداد و شمار میں 11 کا مزید اضافہ ہوا، جبکہ 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ کھٹمنڈو میں دیوار منہدم ہونے سے 3 افراد ہلاک ہوئے۔بھارت میں بھی مون سون سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے.

وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ پہلی ترجیح لوگوں کی جان بچانے پر مرکوز ہے، تاہم تمام دستیاب وسائل متاثرہ علاقوں میں لگادیا گیا۔اور امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے.

Shares: