میں نےجان بوجھ کر ٹی وی چھوڑا مونا سنگھ

انسان کو جدید تقاضوں کے مطابق خود ڈھالتے رہنا چاہیے
0
80
mona singh

بھارتی اداکارہ مونا سنگھ جو ایک وقت میں بھارتی ٹی وی چھائی ہوئی تھیں وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں ، انہوں نے 2016 میں ٹی وی پر کام کرنا چھوڑ دیا تھا، اس کی وجہ وہ یہ بتاتی ہیں کہ میں نےجان بوجھ کر ٹی وی چھوڑا کیونکہ میں ایک ہی طرح کے کردار کئی سال تک نہیں کر سکتی۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹی وی چھوڑا ہی اس لئےتھا کیونکہ اب مجھ میں اتنی برداشت نہیں رہی کہ میں ایک ہی کردار کو کئی سال تک کروں میں اب ایک ہی طرح کا کام نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی ، فلم تھیٹر ہر میڈیم میں کام کیا ، یہاں تک کہ فلمیں بھی بنائیں اب میں نے او ٹی ٹی کا سفر شروع کیا ہے جس میں بہت مزا آرہا ہے۔

”انسان کو جدید تقاضوں کے مطابق خود ڈھالتے رہنا چاہیے” اور میں او ٹی ٹی پر شوز کرتی ہوں اس میں صرف چند ماہ کام کرنا ہوتا ہے اس کے بعد آپ اگلے شو کی تیاری میں لگ جاتے ہو، یعنی کام کرنا اس کو مینج کرنا قدرے آسان ہوتا ہے انسان بوریت کا شکار بھی نہیں ہوتا۔ لیکن ٹی وی پر مجھے میرے مداحوں نے جو پیار دیا اس کو میں کبھی نہیں بھول سکتی آج جو بھی ہوں انہی کی محبت کی بدولت ہوں۔

زندگی کے پہلے آڈیشن میں فیل ہو گئی تھی اقراء عزیز

آپریشن کے بعد بھی چند تھیٹرز میں فحاشی جاری ہے گوشی خان

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ کا انعقاد

Leave a reply