نیب نے مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اصغر کو گرفتار کرلیا

مونس الٰہی کے خلاف انکوئری ،بڑے انکشافات

لاہور:نیب لاہور کی کاروائی، مونس الہی کے لیے مشکلات مزید بڑھنے لگیں

نیب نے مونس الہی کے سیکٹری سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کرلیا ،سہیل اصغر اعوان پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے احتساب عدالت نے سہیل اعوان کا 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی نیب لاہور نے احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی کی عدالت میں سہیل کو پیش کیا

دوسری جانب نیب لاہور کی پرویز الہی، مونس الٰہی کے خلاف انکوئری ،بڑے انکشافات سامنے آ گئے ،مونس الہی اور پرویز الہی نے لاہور ماسٹر پلان پراجیکٹ سے اربوں کے فوائد حاصل کیے،میڈیا رپورٹس کے مطابق مونس الٰہی، پرویز الہی کی ذاتی اور قریبی اعزاء کی ملکیتی اراضی بھی ماسٹر پلان میں شامل کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے،ماسٹر پلان 2050 لاہور میں ذاتی ملکیتی اراضی شامل کرکے اربوں روپے کا فائدہ حاصل کیا گیا، لاہور کے ماسٹرپلان کی مبینہ طور پر غیرقانونی منظوری میں سرکاری خزانے کو 300 ارب کا نقصان پہنچایا گیا، نیب ذرائع کے مطابق ماسٹر پلان لاہور،قصور ،شیخوپورہ اور ننکانہ کے لئے بنایا گیا اور اس پر 2020 میں کام کا آغاز کیا گیا

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

پرویز الہی اور مونس الہی کے دباو پر ماسٹر پلان میں لاہور کے مضافات میں لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو براؤن کرنے کا الزام ہے، پچانوے مربع کلومیٹر زمین تعمیرات کے لئے اور نئی ہاوسنگ سوسائٹیز کے لئے مختص کرکے ڈویلپرز کو نوازا گیا،سابق وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الہٰی پر بڑے رئیل اسٹیٹ ڈویلیپرز سے ملی بھگت کرکے گرین ایریاز کو براون میں تبدیل کروانے کا الزام ہے پرویز الٰہی نے موجودہ سکیمز سے بیٹرمنٹ فیس معاف کر کے بھی قومی خزانے کو تین سو ارب کا نقصان پہنچایا،

Comments are closed.