کیا مونس الہی کو کوٹلہ کی عوام نے بھگا دیا؟

0
51
منی لانڈرنگ کا مقدمہ،چالان سماعت کے لیے منظور،مونس الہیٰ کا سمن جاری

کیا مونس الہی کو کوٹلہ کی عوام نے بھگا دیا؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوام کچھ لوگوں کے پیچھے لگی ہوئی ہے اور وہ گاڑیوں کی طرف بھاگ رہے ہیں. صارف چودھری عابد رضا نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "یہ کوٹلہ، گجرات کی عوام کا غم و غصہ ہے جنھوں نے جعلی تختیاں لگانے والے مسلح جتھے کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ایسا پنجاب کے ہر ضلع میں ہوگا اور انشاءاللّہ جعلی لیڈروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔”


ایک اور صارف نے عابد رضا کو داد دیتے ہوئے لکھا کہ؛ لگتا گجرات میں شیر ابھی زندہ ہے یہ صرف عابد رضا کوٹلہ کی گوڈ ورک کا نتیجہ ہے ورنہ پارٹی قیادت کا تو اللہ ہی حافظ ہے. لیکن دوسری جانب کچھ صارفین نے اس پر تقنید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی جارہانہ سیاست نہیں ہونی کیونکہ اس سے پھر تشدد کو ہوا ملتی ہے اور اگر آپ کسی سے اختلاف کرتے اسے ادب و احترام کے ساتھ پیش کریں مگر تشدد کسی بھی چیز کا حل نہیں بلکہ ایک غلط روایت ہے.

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صحافی غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مونس الہیٰ کی آڈیو ٹویٹ کی تھی اور ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ مونس الہی کی مبینہ آڈیو لیک!!! مونس الہی کی چوہدری وجاہت حسین سے مبینہ گفتگو؛ قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ؛ ق لیگ کی 80 سالہ بزرگ MNA مسز فرخ کو اغوا کر لینے/غائب کر دینے کی پلاننگ

بعد ازاں غریدہ فاروقی نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہی سے متعلق مبینہ آڈیو لیک! اس مبینہ آڈیو میں آواز موسٰی الہی کی ہے جو مونس الہی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب غریدہ فاروقی کے دعوے کے برعکس کہا گیا کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری وجاہت کی اپنے بیٹے حسین الہٰی کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ووٹ کاﺅنٹ ہوگا کہ نہیں؟‘

جس کے جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’جو ووٹ آف کانفیڈنس ہوگا اس میں ہمارا ووٹ تو کسی طرف نہیں آئے گا۔حسین الہٰی کہتے ہیں ’اُنہوں نے بس 186 پورے کرنے ہیں نہیں 172 پورے کرنے ہیں نیشنل اسمبلی میں، پارلیمانی پارٹی اُن کے پاس ہے، ابھی پارلیمانی لیڈر تو مونس بھائی ہیں۔،مبینہ آڈیو میں حسین الہٰی کہتے ہیں اُن کے پاس تین ہیں اور ہم دو ہیں۔‘چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’تو ایک عورت غائب کر دیں گے‘،

جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’ہاں یہ ہے عورت غائب ہوجائے پھر کچھ ہوسکتا ہے۔مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت حسین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’بوڑھی عورت ہے ویسے بھی مرنے والی ہے‘، جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں۔چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’جی؟‘ حسین الہٰی دوبارہ کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں‘، جس کے جواب میں چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’اس کو غائب کرنے میں 10 منٹ لگنے ہیں اور لاہور میں کردیں گے

Leave a reply