اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق ، ہلاکتیں 100 سے تجاوز کرگئیں

0
48

اٹلی :اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق ، ہلاکتیں 100 سے تجاوز کرگئیں ، رپورٹس کے مطابق یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔

اٹلی کے سول پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 587 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 ہزار 89 تک جاپہنچی ہے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے۔

اٹلی میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کردیے گئے ہیں۔وزیر تعلیم کا تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے پر کہنا تھا کہ حکومت کے لیے یہ فیصلہ مشکل تھا۔

دوسری جانب اطالوی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ایڈوائرزی جاری کرنے کا امکان ہے جس میں عوام سے اگلے 30 دن تک طرزِ زندگی میں تبدیلی کا کہا جائے گا۔ایڈوائزری میں عوام سے گلے ملنے، ہاتھ ملانے اور بڑے اجتماعات سے دور رہنے کا کہا جائے گا۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے چین میں اب تک3ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 282 ہے جس میں سے 50 ہزار افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔چین کے علاوہ کورونا وائرس 67 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جہاں اب تک 240 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران، اٹلی اور جنوبی کوریا میں ہوئی ہیں۔

Leave a reply