پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں کورونا کے مزید کیسز، ملک بھر میں تعداد 380 ہو گئی،ہوٹلوں کوقرنطینہ سینٹرز میں‌بدلنے پرمشاورت جاری

0
49

اسلام آباد:پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں کورونا کے مزید کیسز، ملک بھر میں تعداد 380 ہو گئی،ہوٹلوں کوقرنطینہ سینٹرز میں‌بدلنے پرمشاورت جاری ،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے آج مزید 78 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 380 ہو گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں سامنے آئے ہیں،سرکاری ذرائع کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 213 ہوگئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ آج5 کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں جو مقامی لوگ ہیں، متاثرہ اشخاص کے رابطہ میں رہنے والے افراد کے بھی ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سکھر میں 151، کراچی میں 61 اور حیدرآباد میں کورونا وائرس کا ایک کیس ہے۔

سندھ کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ہے ، ادھر پنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 78 ہو گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے بتایا کہ 384 نمونوں کےٹیسٹ کیے جن میں سے 320 نتائج منفی آئے جب کہ 78 افراد کے کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں میں پیپلز پارٹی کے مرحوم سینیٹر کی بیٹی بھی شامل ہیں جو چند روز قبل برطانیہ سے پاکستان پہنچی تھیں۔

پاکستان میں تیسرے نمبرپرجس صوبے میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سامنے آئی ہے اس میں بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کے 22 نئے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں اب تک 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

جبکہ خیبر پختونخوا میں متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہوگئی ،خیبرپختون خوا میں آج مزید 4 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز ضلع بونیر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ڈی سی بونیر محمد خالد خان کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ شخص کو ڈگر اسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ شخص ایک ہفتہ قبل متحدہ عرب امارات سے آیا تھا۔

کورونا وائرس کے باعث خیبر پختونخوا میں ہونے والی دو ہلاکتوں کے بعد پشاور میں کینال روڈ کی ایک گلی کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے جب کہ مردان میں بھی یونین کونسل منگاہ کو لاک ڈاؤن کر کے داخلی و خارجی راستے پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 13 ہے۔ اسلام آباد میں 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر میر پور آزاد کشمیر کے مطابق میر پور آئسولیشن وارڈ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ڈی سی میر پور کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص 14 دن قبل ایران سے تفتان آیا تھا، متاثرہ شخص کو 4 دن سے میر پور آئسولیشن وارڈ میں رکھا ہواتھا۔

کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 170 سے زائد ملکوں تک چکا ہے اور اب تک 9 ہزار سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔پاکستان میں بھی گزشتہ روز دو افراد کی کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔

Leave a reply