80 سالہ بزرگ کے پیٹ سے 2 ہزار سے زائد پتھریاں:ڈاکٹرزبھی دیکھ کرخوفزدہ ہوگئے

0
42

نئی دہلی: 80 سالہ بزرگ کے پیٹ سے 2 ہزار سےزائد پتھریاں:ڈاکٹربھی دیکھ کرخوفزدہ ہوگئے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک 80 سالہ بزرگ کے پیٹ میں 2 ہزار سے زائد پتھریاں الٹرا ساؤنڈ میں دیکھی گئیں جنہیں آپریشن کے ذریعے نکالا گیا۔

ریاست ہریانہ سے ذرائع کے مطابق 80 سالہ سری چند کیتھل کے جے پور اسپتال میں ہرنیا کی شکایت لے کر پہنچا تھا۔ الٹرا ساؤنڈ کروانے پر ڈاکٹرز کو علم ہوا کہ ان کے پیٹ میں پتھریاں موجود تھیں جس کے بعد ان کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آپریشن کے دوران اسپتال کی ٹیم نے سری چند کے پیٹ سے مجموعی طور پر چھوٹی بڑی 22 سو 15 پتھریاں نکالیں، پتھریاں گننے میں اسپتال کی ٹیم کو ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگا۔

اس سے قبل مغربی بنگال میں ایک شخص کے پیٹ سے 11 ہزار پتھریاں نکالی گئی تھیں، بعد ازاں راجھستان میں بھی ایک مریض کے پیٹ میں 5 ہزار پتھریاں پائی گئی تھیں

Leave a reply