مری :نیو ائیر نائٹ: 20 ہزار سے زائد گاڑیاں برف باری کےدوران سفرجاری،اطلاعات کے مطابق نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا جس کے باعث مری میں ٹریفک جام ہوگیا۔پولیس اہلکارسخت سردی اوربرفباری کے دوران بھی آنے والے مسافروں کوخوش آمدید کہہ رہے ہیں‌

ادھر ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 20170 سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے، سیاح گاڑی کو مناسب جگہ پر پارک کریں،کسی بھی صورت ڈبل پارکنگ نہ کریں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیو نگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں،ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

دوسری طرف حکومت نے نیو ائیرنائٹ کے موقع پرسخت سیکورٹی کررکھی ہے اورخبردارکیا ہے کہ کوئی بھی ایسا اقدام نہ اٹھایا جائے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا

Shares: