عالمی سپرپاورکے صدرکی حلف برداری کی تقریب پر25ہزارسے زائد فوجی تعینات
واشنگٹن:عالمی سپرپاورکے صدرکی حلف برداری کی تقریب پر25ہزارسے زائد فوجی تعینات،اطلاعات کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کی تقریب حلف برداری کے لیے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 25ہزار فوجی تعینات ہونگے یہ فوجی پولیس‘ایف بی آئی ‘امریکن سیکریٹ سروس اور نیشنل سیکورٹی ایجنسی(این ایس اے)کے ہزاروں اہلکاروں کے علاوہ ہیں
دوسری طرف جبکہ امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ مزید 20ہزار فوجی اہلکار تعینات کیئے جائیں گے امریکی فوج کی غیرسرکاری ویب سائٹ پر شائع ایک آرٹیکل کے مطابق سیکورٹی ماہرین نے وفاقی دارالحکومت کے لیے50ہزار فوجی اہلکار درکار ہونگے.
نومنتخب صدر جوبائیڈن نے امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل کی حفاظت پر تعینات فورسز سے ملاقات کے لیے وہاں کا دورہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا. پینس نے فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ قوم کے اس غیرمعمولی وقت پر آگے بڑھ کر قومی دارالحکومت کی حفاظت کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ وہ ان کے نائب صدر ہیں.
نیشنل گارڈ کے ہزاروں اہل کار اس وقت سے عمارت کی حفاظت کررہے ہیں جب 6 جنوری کے دن صدر ٹرمپ کے حامیوں نے نو منتخب صدرجو بائیڈن کی انتخابی کامیابی کی ایوان نمائندگان سے توثیق کو روکنے کےلیے عمارت پر چڑھائی کر دی تھی .
دوسری طرف مائیک پینس نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ 20 ہزار فوجی جو بائیڈن کی حلف برداری کے دن دارالحکومت کی حفاظت کریں گے پینس نے کہا کہ بائیڈن اور نائب صدر کاملہ ہیرس دونوں 20 جنوری کو ہماری تاریخ اور ہماری روایت کے مطابق اور اس انداز سے حلف اٹھائیں گے جو امریکہ کے لوگوں اور یونائیٹڈ اسٹیٹس کے لیے باعث توقیر ہو
ٕ
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں25ہزار فوجی اہلکار تعینات کیئے جارہے ہیں جبکہ فضاءمیں امریکی جنگی جہاز‘گن شپ ہیلی کاپٹراور ڈرونزنگرانی کریں گے تاہم محکمہ دفاع نے ان کی تعداد نہیں بتائی گئی