یوٹیوبر سے لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا 300 سے زائد ویڈیوز برآمد

india

تلگو فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کے درمیان چل رہا کیس اب نئی پیشرفت کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ سال لوانیہ نے راج ترن کے خلاف مختلف الزامات لگائے تھے، جن میں چیٹنگ اور دیگر مقدمات شامل تھے۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کی تھی اور اداکار کو تفتیش میں شامل کیا تھا۔

اب تازہ ترین معلومات کے مطابق، اس کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ اداکارہ لوانیہ کے فراہم کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے ایک یوٹیوبر کو گرفتار کیا ہے۔ لوانیہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ یہ یوٹیوبر لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کر کے انہیں بلیک میل کرتا تھا، جس پر پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے یوٹیوبر مستان سائی کو گرفتار کر لیا۔

حیدرآباد پولیس نے اس گرفتار یوٹیوبر کے قبضے سے 300 سے زائد خواتین کی نجی اور خفیہ ویڈیوز برآمد کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، یہ یوٹیوبر لڑکیوں سے محبت اور شادی کے جھوٹے دعوے کرتا تھا اور خفیہ طور پر ان کی ویڈیوز بناتا تھا۔ اس کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں اور یہ شخص پہلے بھی منشیات کیس میں گرفتار ہو چکا ہے۔

پولیس نے متاثرہ خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ سامنے آئیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرائیں تاکہ اس کے مزید جرائم کا پتہ چل سکے۔ یہ کیس نہ صرف راج ترن اور لوانیہ کے درمیان تنازعہ کی نئی تفصیلات پیش کرتا ہے، بلکہ یوٹیوبر کی غیر قانونی سرگرمیوں کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔

Comments are closed.