جیل بھرو تحریک کیلئے مزید کارکن گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے چھٹے روز سرگودھا میں گرفتاریاں دی گئیں ہیں۔ پولیس نے 75 سے زائد کارکنوں کو تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں لاک اپ کردیا ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی 22 فروری کو شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک کے چھٹۓ روز سرگودھا میں گرفتاریاں دی گئیں۔

جیل بھرو تحریک کےلئے سرگودھا میں کپتان کے کھلاڑی بڑی تعداد میں گھروں سے نکلے۔ کارکنوں نے پارٹی قیادت اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ کارکن گرفتاری کے لئے اۤنے والی پولیس وین پر چڑھ گئے اور 75 سے زائد افراد نے گرفتاری پیش کی۔

گرفتاری دینے والوں میں پی پی 76 کے امیدوار مہرمحسن رضا سمیت عنصرہرل، نذیرسوبھی، ذوالفقارباجوہ، امداد اللہ، عنصرمجید،علی اصغرلاہڑی، فیصل فاروق چیمہ ، فاروق بہاوالحق، بشریٰ سکندربھٹی شامل ہیں۔ جبکہ سرگودھا پولیس نے زیرحراست کارکنوں کوتھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن منتقل کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
تحریک انصاف کے کارکنوں نے رضاکا رانہ طور پر گرفتاری دی جبکہ بعض واپس بھی چلے گئے ۔ جس کے بعد پولیس کارکنوں سے بھری قیدی وین کو لے کر روانہ ہوگئی۔ گوجرانوالہ میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ تاہم گوجرانوالہ میں جیل بھرو تحریک کی قیادت پی ٹی آئی کی صوبائی صدر یاسمین راشد نے کی۔ یاسمین راشد کے لاہور روانہ ہونے کے بعد کارکن پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Shares: