موسم سرما کا اختتام، گرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے، شہر قائد کراچی میں گرمی تیز ہوتی ہے تو پاکستان کے دیگر علاقوں میں موسم گرما انتہائی سخت ہوتا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی شہریوں کے لئے اذیت ناک بن جاتی ہے،موسم گرما میں پسینہ زیادہ آتا ہے تو وہیں کئی شہریوں کی جلد بھی متاثر ہونے لگی ہے، جلد کا رنگ کالا ہو جاتا ہے
موسم گرما میں شہری جلد کا رنگ کالا ہونے کی وجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں،اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، موسم گرما میں جلد کو کالا ہونے سے بچانے کے لئے کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں بلکہ گھریلو ٹوٹکے استعمال کر کے موسم گرما میں جلد کو کالا ہونے سے بچایا جا سکتا ہے
موسم گرما میں جلد کی کالے ہونے سے پریشان ہیں تو غم نہ کریں، گھر سے باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دھوپ میں نکلنے سے 20 منٹ قبل اپنے چہرے پر سن اسکرین لگائیں، اگر مسلسل دھوپ میں رہتے ہیں تو ضروری ہے کہ ہر دو سے تین گھنٹے بعد سن اسکرین کا استعمال کریں، اس سے آپکا چہرہ کالا نہیں ہو گا.چہرے کالا ہونے سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ موسم گرما میں دن میں کم از کم چار سے پانچ بار اپنے چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں، چہرہ دھونے سے پسینہ، گردوغبار ختم ہو جائے گا اور جلد چمکدوار ہو جائے گی،چہرے کو کالا ہونے سے بچانے کے لئے گھریلو چیزوں کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، قدرتی چیزوں کا استعمال کریں ،دہی، چنے کا آٹا، لیموں کا رس چہرے پر لگائیں،اور بعد میں دھو لیں اس سے چہرہ دھوپ سے متاثر نہیں ہو گا اور رنگ کالا نہیں ہو گا
گھر سےباہر نکلتے وقت دھوپ میں ٹوپی کا استعمال کریں، پانی زیادہ سے زیادہ پئیں، پانی کی کمی کی وجہ سے بھی جلد کی رنگت کالی ہو جاتی ہے،اپنی نیند پوری کریں، کھانا وقت پر کھائیں ، سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو اسے ترک کر دیں، سگریٹ نوشی ترک کرنے سے بھی موسم گرما میں چہرے کی رنگت کالی ہونے سےبچا جا سکتا ہے،
طبی و غذائی ماہرین کے مطابق تمام پھلوں کا بادشاہ آم ایک فرحت بخش موسمی پھل ہے، موسمی پھلوں میں قدرت نے بیش بہا خزانہ چھپا رکھا ہے، جہاں پھل کھانے سے مجموعی صحت پر طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں اِن کے چہرے پر بطور فیس ماسک کے استعمال سے بھی جِلد صاف شفاف، نرم و ملائم اور کھِل اٹھتی ہے، رنگت صاف ہوتی ہے آم کے استعمال سے چہرے پرکیل مہاسے نہیں نکلتے-
گائے یا بھینس کے دودھ کی بالائی تقریبا پچاس گرام میں 6 سے 8 قطرے لیموں کا رس شامل کرکے اُسے چہرے پر مل لیں اور پھر 15 منٹ کے بعد چہرے کو نیم گرم پانی سے دھوئیں یہ عمل جہاں چہرے کو تروتازہ کرے گا وہاں اُسے کے سیاہ داغ بھی ختم کرے گا
خشک گلاب کی پتیوں کو پیس کر سفوف بنا لیں پھر اس سفوف کو ہم وزن بیسن میں ملا کر رکھ لیں اور استعمال کے وقت تھوڑا سا آمیزہ لے کر دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے کو اچھی طرح دھوکر گلاب کے اس ابٹن کو چہرے اور گردن پر لگا لیں اور خشک ہونے پر پانی سے دھو کر صاف کر لیں اس سے چہرے پر سُرخی آتی اور رنگت نکھرتی ہے
موسم گرما میں چہرے کی رنگت کالی ہونے سے بچانے کے لئے ان تدابیر پر عمل کریں، اگر کسی چیز سے الرجی ہو تو اپنے معالج سے رجوع کریں،
شہر یار آفریدی پی ٹی آئی قیادت پر پھٹ پڑے
ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی
واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا
گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں
پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل
دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟
شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے