کیسا ہو گا موسم کا حال اور کہاں ہو گی بوندا باندی : آئندہ 24 گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کے ساتھ بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔واضحرہےکہ نومبر کے آغاز پر موسم میں وہ خنکی نہیںہے جو عموما ان دنو ں میںہوتی ہے ،اگر بارش ہوتی ہے تو اس سے موسم سرما کی آمد آمد ہو جائے گی.








