نئے سال کا لوڈشیڈنگ سے آغاز،موسم سرما میں بھی بجلی غائب

0
205
bijli

نیا سال شروع مگر لاہور میں سردی کے موسم میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا،

کراچی ،لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور،ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی غائب ہونے کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بجلی کے آنے اور جانے کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہے،
لیسکو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک جا پہنچا، سسٹم پر نو سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہے،لاہورشہر سمیت مضافات کے علاقوں میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سسٹم پر بجلی کی طلب دو ہزار چار سو پچاس میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی ایک ہزار پانچ سو پچاس میگاواٹ کی جا رہی ہے، بجلی کی طلب و رسد میں نو سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ لیسکو نے مضافات میں بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کا شیڈول نافذالعمل کیا ہے. لاہورمیں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے تک کیا گیا، لیسکو کے الیون کے وی فیڈرز کی بجائے گرڈ سٹیشنز کو بند کر کے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، گڈوپار پلانٹ میں خرابی کی وجہ سے سسٹم پر بجلی کی قلت ہے

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کی ڈیمانڈ میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں اعلانیہ کیساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،

خوشاب میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بارہ گھنٹے سے بھی زیادہ تجاوز کر گیا ، ہر ایک گھنٹے بعد دو گھنٹے بجلی جانا روٹین بن گئی ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کام کرنے والے مزدور پریشان ہیں، تجارتی مرکز کے تاجر شدید پریشان ہیں،ے ایکسین خوشاب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا کوئی بھی جواب دینے سے قاصر ہیں

سرائے عالمگیر:شہر اور گرد و نواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،گھنٹوں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،گھنٹے کے بعد گھنٹہ بجلی بند رہنا معمول بن گیا شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک جا پہنچا

قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

Leave a reply