روس کے دارالحکومت ماسکو میں رات گئے شاپنگ سینٹرمیں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
باغی ٹی وی : جمعہ کو شمالی ماسکو کے مضافاتی علاقے میں ایک وسیع و عریض شاپنگ اور تفریحی مرکز میں رات بھر لگنے والی آگ میںایک شخص ہلاک ہوگیا۔
روس کی ہنگامی حالات کی وزارت نے ٹیلی گرام پر کہا کہ ماسکو کے علاقے میں فائر فائٹرز 7,000 مربع میٹر (75,300 مربع فٹ) کے رقبے پر آگ پھیل گئی-
شاپنگ سینٹرکی چھت ٹوٹنے سے آگ فوری طور پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی، روسی حکام نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
روسی میڈیا نے بعد میں اطلاع دی کہ ماسکو کے شیریمیٹیو ہوائی اڈے سے تقریباً سات کلومیٹر (چار میل) دور میگا خمکی شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
70 سے زیادہ فائر فائٹرز اور 20 فائر ٹرک اس مقام پر کام کر رہے تھے، ایمرجنسی سروسز نے مزید کہا کہ عمارت کے ڈیزائن کی وجہ سے ان کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
اوکاڑہ: ارشاد ٹاون میں لنڈے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی
ماسکو ریجن کی ایمرجنسی سروسز نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ چھت گرنے کی وجہ سے آگ فوری طور پر ایک بڑے علاقے میں پھیل گئی –
روسی خبر رساں ایجنسیوں نے ہنگامی خدمات کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ "آتشزدگی” کا شبہ تھا لیکن ریاستی خبر رساں ایجنسیوں نے بعد میں ذرائع کے حوالے سے کہا کہ حفاظتی خلاف ورزیوں کا زیادہ امکان ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں ایک بہت بڑی آگ کو دکھایا گیا ہے، جس میں لوگ جلتی ہوئی عمارت سے بھاگ کر پارکنگ میں جا رہے ہیں۔
روسی حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاپنگ سینٹرمیں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی-








