ماسکو سےتجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل

،پاک روس تجارتی معاہدہ مارچ 2023 میں ماسکو میں طے پایا تھا
0
38
torkham

پاکستان اور روس کے درمیان زمینی راستے سے تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔

باغی ٹی وی: روس کے دارالحکومت ماسکو سے تجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہو گئیں، ماسکو سے دھاگہ اور چنا لے کر دو مال بردار گاڑیاں طورخم سرحد سے پاکستان میں داخل ہوئیں،پاک روس تجارتی معاہدہ مارچ 2023 میں ماسکو میں طے پایا تھا معاہدے کے تحت پاکستان روس کو چاول، دوائیں، پھل اور کھیلوں کے سامان سمیت 26 اشیا برآمد کرے گا جب کہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات، ایل این جی، گندم اور دھاگے سمیت 11 اشیا درآمد کی جائیں گی۔

میکڈونلڈز نےبھارت میں اپنےکھانے کی تیاری میں ٹماٹرکا استعمال بند کردیا

واضح ہے کہ پاکستان ،ایران، روس اور افغانستان سے اب بارٹر ٹریڈ کرے گا، وزارتِ تجارت نے تینوں ممالک سے بزنس کا طریقۂ کار جاری کیا تھا نجی اداروں کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے آن لائن پورٹل کے ذریعے تجارت کیلئے درخواست دینا ہوگی۔ وزارت تجارت کے مطابق پاکستان سے دودھ، کریم، انڈے، سیریل، گوشت، پھل، سبزیاں، پرفیوم، کاسمیٹکس، ہوم اپلائنسز، موٹرسائیکلیں، سرجیکل آلات اور کھیلوں کا سامان برآمد کیا جائے گا،روس سے گندم، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات، کھاد اور ٹیکسٹائل مشینری جبکہ افغانستان اور ایران سے پھل، سبزیاں، مسالے اور خشک میوہ جات درآمد کیے جاسکیں گے ۔

جاپان کے دریا کا رنگ بدل گیا

Leave a reply