موٹر وے پر گاڑی چھیننے کی کوشش کی انوکھی واردات
موٹر وے پر سفر کرنے والے ایک شخص کے مطابق گزشتہ روز ایم فور موٹر وے (فیصل آباد سے ملتان )پر سفر کرنے کا اتفاق ہوا ڈرائیونگ کے دوران گوجرہ انٹرچینج سے آگے مجھے ایک گاڑی کے ڈرائیور نے رکنے کا اشارہ کرنا شروع کیا کبھی وہ لائٹیں دیتا رہا کبھی رکنے کا اشارہ کرتا رہا البتہ میں نے گاڑی نہیں روکی وہ گاڑی جب بلکل برابر آئی تو فرنٹ پر بیٹھے دو لوگ بار بار کہنے لگے آپ کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہے سائیڈ پر لگا لیں.
متاثرہ سخص کے مطابق حالانکہ میری گاڑی بلکل صحیح چل رہی تھی میں نے پھر بھی گاڑی نہیں روکی وہ گاڑی میں چار لوگ تھے جو بار بار کہتے رہے آپکی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہے سائیڈ پر لگائیں جیسے ہی میں نے گاڑی تھوڑا آہستہ کی تو انہوں نے میری گاڑی روکنے کی کوشش کی البتہ میں نے تیز گاڑی بھگا کر آگے ٹوبہ کے قریب قیام و طعام پر گاڑی کی بریک لگائی دیکھا تو کوئی ٹائر پنکچر تھا نہ ہی کوئی اور مسئلہ تھا.
جبکہ متاثرہ ڈرائیور نے بتایا کہ؛ میں نے فوری موٹر وے پولیس کو اطلاع کی تو موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹر وے کے اوپر ایسے کئی گینگ سرگرم ہیں جو آپکو کچھ بھی بتا کر گاڑی روکتے ہیں یا تو وہ ٹائر پنکچر کا کہتے ہیں یا کوئی وجہ بتا کر روکتے ہیں جیسے ہی گاڑی رکتی ہے وہ لوگ آپکی گاڑی میں زبردست گھس جاتے ہیں اور اسلحہ دیکھا کر آپکو گاڑی چلانے کا کہتے ہیں جیسے ہی کوئی ویران جگہ آتی ہے تو آپکو گاڑی سے اتار کر خود گاڑی لے کر فرار ہوجاتے ہیں نہ صرف گاڑی بلکہ موبائل فون پیسے ہر چیز لے جاتے ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ وہ ایسا اس لیئے کرتے تاکہ آپ موٹر وے پولیس کو فون بھی نہ کرسکیں اسی لیے موٹر وے پر جب تک آپکو یقین نہ ہو کہ گاڑی کوئی مسئلہ کررہی ہے تو کسی کے کہنے پر مت روکیں ورنہ آپکے ساتھ کوئی بھی حادثہ ہوسکتا ہے ایسے گروہ کا مقصد صرف گاڑیاں چھیننا ہے۔
تاہم موٹروے سفر کرنے والوں کا خیال ہے ک یقینا کسی حد تک تو ایسا ممکن ہے کہ انسان کو خود احتیاط کرنا چاہئے مگر پولیس کو بھی ایسے گینگ کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دینی چاہئے.