موٹر وے ریپ کیس ، حساس اداروں کی اہم کامیابی ، مرکزی ملزم کے گرد شکنجہ مزید سخت

0
47

موٹر وے ریپ کیس ، حساس اداروں کی اہم کامیابی ، مرکزی ملزم کے قریب پہنچ گئے

باغی ٹی وی :چیچہ وطنی میں حساس اداروں کی کارروائی موٹروے سکینڈل کے مشتبہ افراد گرفتار کر لیا. اقبال ولد مختار قوم بھٹی سکنہ لکھو لاھور اور اس کا بھائی عبدالغفار تھانہ غازی آباد کے علاقہ 68 موڑ سے گرفتارکیے گئے.

گرفتار دونوں بھائی لاھور منتقل کردیے گئے. اقبال اپنے بھائی غفار کے ھمراہ گزشتہ رات اپنے سسرال آیا تھا۔ اقبال کا سانحہ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد سے رابطہ تھا

واضح‌رہے کہ دیپالپور سے گرفتار ملزم شفقت نےاعتراف جرم کرلیا،33سالہ شفقت کا تعلق تحصیل ہارون آباد، ضلع بہاولنگر سے ہے، پولیس کے مطابق شفقت کی سم اس کےوالد استعمال کر رہے تھے

شفقت علی نے پولیس کو بیان دیا کہ ڈکیتی کے بعد ہم نے خاتون کو زیادتی کی تھی، ملزم شفقت نے موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ڈکیتی اور پھر بچوں کے سامنے قبیح فعل کا اعتراف کر لیاہے اور تصدیق کر دی ہے کہ اس کے ساتھ دوسرا مرکزی ملزم عابد ملہی ہی ہے ۔

پولیس کے مطابق شفقت عابد کے ساتھ وارداتوں میں ملوث رہاہے، پولیس کا شبہ تھا کہ شفقت اس واردات میں بھی ملوث ہے، پولیس نے شفقت کو دیپالپور کے علاقے سے گرفتار کیا تھا،آج اس نے اعتراف جرم کر لیا ہے.

دوران تفتیش ملزم وقار الحسن نے شفقت کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ ملزم وقار الحسن نے خود کو سی آئی اے پولیس کے حوالے کیا تھا۔

قبل ازیں ملزم وقار کے برادر نسبتی عباس نے گرفتاری دے دی،عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کیا، عباس ملزم وقار کے نام پر سم استعمال کررہا تھا،تحقیقات کے دوران جیو فینسنگ میں عباس کا نام سامنے آیا تھا۔ اس سے قبل وقار الحسن نے سی آئی اے تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی جس دوران اس نے بھی عباس کا نام لیا تھا جس کے بعد پولیس نے اس کی بھی تلاش شروع کر دی تھی تاہم اب وہ خود پولیس کے پاس پیش ہو گیا ہے.

مبینہ ملزم عباس نے پولیس کے پاس پیشی سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میرا عابد سے کوئی رابطہ نہیں تھا، وہ میرے ساتھ کام کرتا تھا،ہم سٹیل مل میں کام کرتے ہیں، کام کی حد تک تعلق ہے، بڑی عید سے پہلے تک رابطہ تھا، دس بارہ دن قبل فون کیا تھا کہ مل کب چلنی ہے،باہر آ کر بات سنو، میرا اس سے کوئی رابطہ نہیں ہے،میں خود پیش ہونا چاہتا ہوں، میرے ساتھ انصاف ہو گا،جہاں وقوعہ ہوا، میں نہیں گیا، علی سٹیل سے آگے میں نہیں گیا،میں کسی طرف نہیں گیا

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام عنی نے موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث دو ملزمان عابد اور وقارالحسن کی نشاندہی کی تھی۔ پولیس نے ملزم وقار الحسن کا نام اور اس کی تصویر پریس کانفرنس کے دوران جاری کی تھی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں ملزمان کی اطلاع دینے کیلئے 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا بھی اعلان کیا

Leave a reply