موٹر وے ریپ کیس ، پولیس کا قریبی آبادی کے لوگوں کو بے جا حراست میں لے کر وحشیانہ تشدد کا انکشاف

0
36

موٹر وے ریپ کیس ، پولیس کا قریبی آبادی کے لوگوں کو بے جا حراست میں لے کر وحشیانہ تشدد کا انکشاف

باغی ٹی وی : موٹروے ریپ کیس کے سلسلے میں پولیس نے قریبی علاقے کے رہائشیوں کو بے جا قید میں لے رکھا ہے جہاں ان پر تشدد بھی کیا جا رہا ہے. کرول گھاٹی کے قریب کھیت میں ایک مکان میں‌ پولیس نے کچھ افراد کو قید کر رکھا ہے جب ان کے پاس میڈیا کے لوگ پہنچے تو ان میں‌ سے ایک نوجوان چار پائی پر لیٹا ہوا تھا اور در سے رو رہا تھا اس کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس قدر مارا ہے اس کی کمر سے اٹھا نہیں‌جارہا . ان نے کہا کہ پولیس اس کے گھر گھسی اس کو اس کے بچوں سامنے اٹھایا اور ادھر لا کر تشدد کا نشانہ بنایا وہ وہ رو رو کر کہہ رہا تھا کہ اس کا کوئی قصور نہیں ہے .


اسی طر ح ایک نوجوان نے کہا کہ وہ طالب علم ہے اس نوجوان نے انگریزی میں بتایا کہ پولیس نے ساتھ والے گھر سے اس کے گھر چھاپہ مارا ، پولیس نے بغیر کسی نوٹس کے اسے اٹھایا اور غیر قانونی طور پرا سے مار اپیٹا اور اور ادھر قید کردیا . اس کہنا تھا کہ اس کا اس واقعے سے کوئی واسطہ نہیں ہے . بس انہیں‌ شک کی بنیاد پر رکھا ہوا ہے . اسی طرح اور کچھ لوگ بھی تھے جو عمر رسیدہ تھے . سب رو رو پر اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان سنا رہے تھے.

موٹروے زیادتی کیس کا ملزم وقار الحسن تھانے پیش ہو گیا

Leave a reply