موٹروے پولیس نے ڈکیت گینگ گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے
باغی ٹی وی :سید عمران احمد ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروےپولیس نے ڈکیت گینگ گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے
ڈاکو بہاولپور کے نزدیک قومی شاہراہ پر موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے. موٹروے پولیس واردات کے دوران ہی موقع پر پہنچ گئے۔ پٹرولنگ افسران نے کمانڈو ایکشن کے زریعے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا
ڈی ایس پی موٹروے رضوان شاہ مقابلے کے دوران موقع پر پہنچ گئے.ملزمان کو مع موٹرسائیکل ،مسروقہ موبائل سمیت مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا. ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
موٹروے پولیس نے ڈکیٹ گینگ کے دو کارندے گرفتار کر لیے pic.twitter.com/CMQOWtTOMi
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 26, 2020