موٹر سائیکل سوار بھاری جرمانے اور چالان کے لیے تیار ہوجائیں

0
40

فیصل آباد۔ (اے پی پی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبا دنے ہیلمٹ پہننے اور عقبی شیشے لگانے کیلئے عوام میں شعوری آگاہی کی غرض سے ہزاروں پمفلٹس تقسیم کئے ہیں جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے اور پیچھے دیکھنے والے شیشے نہ لگانے والے موٹر سائیکل، سکوٹر مالکان کے خلاف کاروائی کا آغا زکر دیا گیا ہے اور گذشتہ روزکئی افراد کے چالان بھی کئے گئے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتا یا کہ قبل ازیں آگاہی مہم شروع کی گئی تھی اور ہزاروں افراد کو ہیلمٹ نہ پہننے اور بیک ویو مرر نہ لگانے پر تحریری وارننگ سلپیں بھی جاری کی گئی تھیں۔ انہوں نے بتا یا کہ بیک ویو مر ر نہ ہونے کے باعث پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو دیکھنا ممکن نہیں رہتا جس کے باعث حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس طرح کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ آئندہ ہیلمٹ نہ پہننے اور بیک ویو مرر کے بغیر چلنے والی موٹر سائیکلوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور ان کے چالان کر کے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

Leave a reply