موٹر سائیکل سے کار کیا ٹکرائی کہ دو طلباء تنظمیوں کی لڑائی بن گئی

0
32

لاہور : موٹرسائیکل کی ٹکرائی کہ دو طلباء تنظیموں کی لڑائی بن گئی ، اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے فیصل آڈیٹوریم میں کشمیر کے مسئلے پر اہم کانفرنس کے سلسلے میں مہمان آرہے تھے تو اس دوران ایک کار ایک موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئی ،بس اسی بات پر پھر بحث اور پھر لڑائی نے کشمیر کانفرنس کے ماحول کو بہت متاثر کیا ،

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں تصادم گاڑی اور موٹر سائیکل تصادم کے بعد شروع ہوا۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں مکوں سے حملہ کیا گیا۔ ایک طالب علم زخمی بھی ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔جھگڑے کے بعد پشتون کونسل نے وی سی آفس کے باہر مطالبات کی منظوری کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا۔ انتظامیہ نے دھرنا دینے والے طلبہ کو تشدد کرنے والے طلبہ کے خلاف ایف آئی آراور انضباطی کارروائی کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔

Leave a reply