مزید دیکھیں

مقبول

لاہور بار نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد لاہور...

علیمہ خان پی ٹی آئی وکلاء پر برس پڑیں

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پاکستان...

جعفر ایکسپریس حملہ،27 دہشت گرد جہنم واصل، 155 مسافر بازیاب

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان...

چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ، جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ افسران واپس

چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ...

موٹروے زیادتی کیس: تحقیقاتی ٹیم کوایک ٹرک کی بھی تلاش:ٹرک جانےکے5 منٹ بعد 2 ملزمان آئے،پھریہ واقعہ ہوگیا

لاہور: موٹروے زیادتی کیس: تحقیقاتی ٹیم کوایک ٹرک کی بھی تلاش:ٹرک جانےکے5 منٹ بعد 2 ملزمان آئے،اطلاعات کے مطابق موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں تحقیقاتی ٹیم اور ایک ٹرک اور اس کے عملے کی بھی تلاش ہے۔

پولیس کےمطابق خاتون سے زیادتی کے واقعےسے پہلےمخالف سمت سے آنے والا ٹرک خاتون کی کار دیکھ کر رکا تھا اور ٹرک سے ایک شخص اترا جو ڈیوائڈر عبورکرکےگاڑی کے پاس آیا تھا، ٹرک والے نےگاڑی کاشیشہ کھٹکھٹاکرخاتون سےبات کرنےکی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون نے دروازے اور شیشے لاک کیے رکھے اور اشاروں سے رکنےکی وجہ بتائی، جس پر ٹرک سے اترنے والے نے خاتون کی کارکا بونٹ بھی اٹھایا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے موبائل فون سے ٹرک کی تصویرلےلی تھی تاہم فون سے ملنے والی تصویر میں ٹرک کا نمبر واضح نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک جانےکے 5 منٹ بعد 2 ملزمان آئے اور خاتون کی کار کا شیشہ توڑ دیا۔

9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔