دھند کے باعث موٹر وے کئی مقامات سے بند

معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں
0
148
motorway

اسلام آباد اور پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے کئی مقامات سے بند کردی گئی، جبکہ جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ صفر ہے۔

باغی ٹی وی: ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور تک بند کردی گئی موٹر وے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے، موٹر وے ایم فور ملتان سے عبدالحکیم انٹرچینج تک بند کردی گئی،موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے اوچ شریف تک دھند کے باعث بند ہےجبکہ ملتان سکھر موٹروے ایم 5 دھند کےباعث بند ہے ،موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر شیر شاہ تک بند ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث شہری سفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں اور غر ضروری سفر سے گریز کریں،سردی کی شدت سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں-

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھندوسموگ چھائی رہنے کا امکان ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھندوسموگ چھائے رہے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کےاوقات میں دھند وسموگ چھائے رہنےکا امکان ہے خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کےاوقات میں بعض مقاما ت پر کہرا پڑنے کا امکان ہے-

Leave a reply