وفاقی وزیر مراد سعید نے این ایچ اے سے رپورٹ طلب کر لی ، براڈ شیٹ فیصلے میں نواز شریف کے سڑکوں کے منصوبوں میں کرپشن اور کمیشن کا ذکر ہوا تھا جس پر وزرات مواصلات نے نوٹس لے لیا ، براڈ شیٹ فیصلے میں اسلام آباد لاہور موٹروے کے ایک منصوبے میں 160 ملین ڈالر کے کرپشن کا ذکر ہے
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف اور اسکے حواریوں نے ٹھیکہ داروں کو غلط ادائیگیوں سے 160 ملین ڈالر بنائے ، براڈ شیٹ فیصلے کے تناظر میں وفاقی وزیر مراد سعید نے این ایچ اے سے مکمل تفصیلات طلب کر لی ، این ایچ اے کو ہدایت کی گئ کہ منصوبے کے ڈیزائن، پی سی ون ،بڈنگ سمیت ٹھیکہ اور ادائیگیوں کی تفصیلات مہیا کی جائے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد کیس ایف آئ اے کو بھی بھیجا جا سکتا ہے ، اس سے قبل بھی 17 سڑکوں کے منصوبوں کے کیسسز نیب کو دئیے گئے تھے
بین الاقوامی سطح پر موٹرویز منصوبوں میں نواز شریف کے کرپشن اور کمیشن کا ذکر ادارے کے لئے شرمندگی کا باعث ہے
تفصیلی رپورٹ کے بعد عوام کے پیسے کی ریکوری اور سزاووں کے عمل کا بھی آغاز ہوگا ، وزارت مواصلات کے ذرائع کے مطابق رپورٹ مرتب کر کے وزیر اعظم عمران خان سے بھی شئیر کی جائے گی