موٹروے پولیس ایکسل لوڈ لمٹ قانون بارے دوغلی پالیسی ختم کرے‘گڈزٹرانسپورٹرز

0
47

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما محمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فاضل عدالت نے اوور لوڈنگ کو جڑ سے ختم کرنے اور ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کروانے کا آرڈر جاری کیا جس پر عملدرآمد کرانا موٹروے پولیس کا کام ہے ،موٹر وے پولیس نے نے اوور لوڈنگ کو جڑ سے ختم کرنے کی بجائے اس قانون کو ریونیو اکٹھا کرنے کا ذریعہ بنا لیا ہے جو عدالتی احکامات کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیںہے کہ گاڑی کراچی سے پنجاب میں داخل ہو تو بھاری چالان کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے ،اگر موٹروے پولیس واقعی ایکسل لوڈ لمٹ قانون کا نفاذ چاہتی ہے تو یہ دوغلی پالیسی ختم کر کے جس پوائنٹ سے اوور لوڈ گاڑی روڈ پر چڑھتی ہے اسے وہیں سے واپس کیا جائے ،موٹروے پولیس کو عوام میں باعزت ادارہ سمجھا جاتا ہے برائے مہربانی اس ادارے کی ساکھ کو خراب ہونے سے بچایا جائے اورآئین اور قانون کے مطابق عدالتی فیصلے پر من و عن سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کو فی الفور یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply