گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار چوہدری عبد الرحمن جٹ) موٹر وے پولیس نے پوری دنیامیں کرپشن فری کااعزازحاصل کیاہے -جاوید اقبال چدھڑ
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کے احکامات پر زونل کمانڈر شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر ایم فور ون جاوید اقبال چدھڑنے روڈ سیفٹی اویرنس یونٹ سیکٹر ایم فور ون نے ایجو کیٹر سکول گوجرہ میں روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کیا۔ جس میں سول سوسائٹی گوجرہ اور صحافیوں نے خصوصی شرکت کی۔ سیکٹر کمانڈر ایم فور ون سپرنٹنڈنٹ پولیس جاوید اقبال چدھڑ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ سیمینار میں روڈ سیفٹی بارے بریفنگ دی گئی شرکاء میں بریفنگ میٹریل تقسیم کیا گیا۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر سیکٹرکمانڈر ایم فور ون جاوید اقبال چدھڑنے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ موٹر وے پولیس نے پوری دنیامیں کرپشن فری کااعزازحاصل کیاہے جو اپنے عوام کی جانیں بچانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری سے ہی حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے طلباء ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو آج کلاسسزمیں ہیں اور کل ہمارے سیٹس پر ہو نگے۔طلباء خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اپنے عزیزوں کو بھی اس سے آگاہ کر یں تاکہ اپنی اورا پنے پیاروں کی جانوں کو حادثات سے محفو ط بنایا جاسکے
Shares: