تمام شہری ہوشیار ہو جائیں،پولیس نے الرٹ کیا جاری

0
36

تمام شہری ہوشیار ہو جائیں،پولیس نے الرٹ کیا جاری

حیدر آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے، ترجمان حیدر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ چند جعلساز مختلف موبائل نمبرز سے شہریوں کو کال کرکے انہیں اپنا تعلق تھانہ کینٹ سے ظاہر کرکے انہیں بتاتے ہیں کہ آپ کا بیٹے یا بھائی کو ہم نے ریپ کیس، شراب پیتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے اور ہم اس کی خلاف ایف آئی آر کاٹ رہے ہیں اگر آپ بچانا چاہتے ہیں تو اتنی رقم ہمیں Jazz Cash یا Easy Paisy کے زریعے منتقل کریں بصورت دیگر آپکے بھائی یا بیٹے کو نقصان پہنچایا جائے گا

ترجمان حیدر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی فیک کالز کے بعد شہری فوری پریشانی کے عالم میں بیوقوف بن کر انہیں رقم منتقل کردیتے ہیں اور ایسی متعدد شکایات گزشتہ چند روز میں کینٹ پولیس کو موصول ہوئی ہیں جو ہرگز پولیس کی جانب سے نہیں کی گئی ہیں تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ خدارا ایسے جعلسازوں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں ایسی کسی بھی فیک کالز کو جواب نہ دیں اور ایسی کالز آنے کی صورت میں فوری متعلقہ تھانہ حاضر ہوکر مطلع کریں پولیس ان جعلسازوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور جلد ماضی کی طرح ان جعلسازوں کو بے نقاب کیا جائے گا

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

 صدف نعیم کی موت شہادت ہے، اسکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،

Leave a reply