روزہ دار کو روزے کےمقاصد سامنے رکھنا ہوں گے ، صرف بھوکا پیاسا رہنا ہی کافی نہیں ، مفتی ریاض جمیل ،نجم شیراز کی باغی ٹی وی میں فکرانگیزگفتگو

0
25

لاہور:روزہ دار کو روزے کےمقاصد سامنے رکھنا ہوں گے ، صرف بھوکا پیاسا رہنا ہی کافی نہیں ، مفتی ریاض جمیل کی باغی ٹی وی میں فکرانگیزگفتگو،ذرائع کےمطابق باغی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن رحمت ہی رحمت میں آج کے مہمانان گرامی میں مفتی ریاض نے روزے کی فرضیت اوراس کے مقاصد پربہت خوبصورت بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں پرروزے فرض کرکے ان کو متقی پرہیزگاربنانا چاہتے ہیں مفتی ریاض نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بے مقصد بھوکا پیاسا نہیں رکھنا چاہتے بلکہ ان کی زندگیوں میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں‌

مفتی ریاض جمیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کو تین عشروں میں تقسیم کیا ہے ، پہلا رحمت کا دوسرا مغفرت کا اورتیسرا جہنم سے آزادی کا ، انہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ پہلا عشرہ رحمت کا اس لیے کہ انسان گناہ کرکے تھک چکا ہوتا ہے ، وہ گناہوں میں اس قدر پھنس چکا ہوتا ہے کہ اس کو گناہوں سے دورکرنے کےلیے اللہ تعالیٰ سب سے پہلے اپنی رحمت کی لپیٹ میں لے لیتے ہیں اس کا فائدہ یہ ہوتا ہےکہ انسان گناہوں سے دورہوجاتاہے ہے

مفتی ریاض جمیل کہتے ہیں‌کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اتنی وسیع ہے کہ قیامت کے دن کافربھی یہ امید لگائیں گے کہ شاید اللہ تعالیٰ ان پررحمت فرما کران کوبھی جنت میں داخل فرما دیں‌

 

https://www.youtube.com/watch?v=ifgTYyrVvgM

لندن دے معروف سنگرنجم شیراز نے باغی ٹی وی کی ٹرانسمنیشن کو جائن کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی اللہ کے حضور بسجدہ ریز ہیں اورپھر ساتھ رمضان المبارک کا مہینہ آگیا ،اب کورنٹائن کے ساتھ رمضان کا مہینہ گزارنا تو بہت ہی منفرد سا لگتا ہے ،نجم شیراز کہتے ہیں کہ مسلمان کو رمضان کے علاوہ بھی اپنے رب سے تعلق جوڑے رکھنا چاہیے

نجم شیراز نے برطانیہ میں کرونا سے بچاو کے لیے جو طبی ماہرین نے سماجی فاصلہ تجویز کیا ہے اس کے بارے مین بتاتے ہیں کہ وہ لوگ مسلمان ہوں یا غیر مسلم وہ ان قوانین کی پاسداری کرتے ہیں‌،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک تقویٰ سکھاتا ہے ، یہ بھی ایک طرح کا تقوی ہے یہ بچاو کا طریقہ ہے، اگرمسلمان تقوی اختیار نہیں کرتے توپھرتبدیلی کیا آئی ؟ لندن میں زیرزمین سفر کرنے والے بھی سوشل فاصلوں کی پاسداری کرتے ہیں

نجم شیراز کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک دعا تحریر کی ہے جس کا مطلب اپنے اللہ دے التجاکرنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہ معاف کردے ، انہوں نے کہا کہ بہت جلد وہ اس دعا کو پیش کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ کورنٹائن کے دوران انہوں نے اپنے آپ کو بہت بہترکیا

مفتی ریاض جمیل نے کہا کہ ہمیں اس رمضان میں کم ازکم تین برائیاں چھوڑنی چاہیں ، کان آنکھ اورزبان کے گناہ چھوڑنے چاہیں ، نجم شیراز نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ میری نیت یہ کہ میں اپنے مفادات پردوسرون کوترجیح دوں ، اپنے رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کریں ،تین کے معاملات میں کوشش کروں گا کہ اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کروں

مشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں مفتی ریاض جمیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو فطرت پرپیدا کیا ہے، اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ میرے بندے اپنے رب کی رضا پراپنی زندگی گزاریں ، ان کا کہنا ہے کہ جو چیز فطرت میں‌لکھا ہے وہی کچھ ہوگا ، ایک سوال کے جواب میں مفتی ریاض جمیل نے کہا کہ امام کے بغیرآن لائن تلاوت سن کرگھرمیں اس کو اس امام کے ساتھ باجماعت نماز نہیں کہیں گے

Leave a reply