ہیلمٹ کے استعمال سے ہم اپنی اور دوسروں کی جانوں کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں

0
43

موٹر وے پولیس بیٹ نمبر17کی جانب سے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی،جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر ایس پی موٹر وے پولیس ندیم اشرف وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم،ڈی ایس پی پنجاب پولیس راؤ طارق پرویز،ڈی ایس پی موٹر وے راؤ محمد اقبال خانیوال،ڈی ایس پی رانا اسماعیل ملتان دیگرز تھے

تقریب کے دوران سماجی رہنما عبدالوحید چوہدری وحید ٹریڈرز کے تعاون سے 50سے زائد شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے،اس موقع پر ایس پی موٹر وے ندیم اشرف وڑائچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد صرف ہیلمٹ تقسیم کرنا ہی نہیں بلکہ یہ آگاہی بیدار کرنا بھی ہے کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کااستعمال سو فیصد یقینی بنائیں،بہت سے ایسے شہری بھی ہیں جن کے پاس ہیلمٹ توہیں مگر وہ لاپرواہی کرتے ہوئے ہیلمٹ کااستعمال نہیں کرتے جبکہ ہیلمٹ کے استعمال سے ہم اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں

اُنہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل سوار خاص طورپر لنک روڈ سے نیشنل ہائی وے روڈ پر داخل ہوتے ہوئے تمام ٹریفک رولز کا خاص خیال رکھیں،اُنہوں نے کہ تمام شرکاء سے کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی کو زیادہ سے زیادہ پھلائیں اور دوسروں کو آگاہ کریں کہ ٹریفک قوانین پر ضرور عمل کرنا ہے،اس موقع پر ڈی ایس پی بیٹ نمبر17حمید اللہ خان نیازی نے بتایاکہ ٹال پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایک ٹریننگ ٹریک بنایا گیا ہے جہاں موٹر سائیکل سواروں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ دی جائے گی،تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خیالات کا اظہار کیا اورتقریب میں موٹر وے پولیس کے دیگر افسران سمیت،صحافیوں اور معززین شہر نے بھی شرکت کی۔

Leave a reply