موٹروےپولیس نے قومی شاہراہ پر مختلف کاروائیوں میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق رحیم یار خان میں موبائل چھیننے والے گروہ کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور کارڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ دوسری کاروائی چیچہ وطنی میں کی گئی جہاں شہری سے موٹروے پر سائیکل رکشہ چھیننے کی وارادت ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ملزمان میاں چنوں سے رکشہ چھین کر فرار ہورہے تھے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کی پٹرولنگ افسران نے بروقت کاروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر کے رکشہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Shares: