موٹروے پولیس نے کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، بیمار بچے ابراہیم کو اسکی والدہ DHQ ھسپتال ساہیوال چیک کروانے گئی تھی، نامعلوم خاتون بچے کو اسکی ماں سے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کے بہانے اندر لے گئ۔کافی دیر تک خاتون کے واپس نہ آنے پر بچے کے لواحقین نے تھانہ فرید ٹاؤن میں رپورٹ درج کرا دی
ضلعی کنٹرول سے اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس نے بسوں کی چیکنگ شروع کر دی۔موٹروے پولیس نے دوران چیکنگ پتوکی کے قریب لاہور جانے والی بس سے بچے کو برآمد کروا لیا اغواکار خاتون مریم بی بی جلو موڑ لاھور کی رہائشی تھی ۔
ملزمہ مریم بی بی کو گرفتار کر کے بچے سمیت مزید کاروائی کے لیے مقامی ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی کرنے پر بچے کے والدین اور عوام نے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔ڈاکٹر سید کلیم امام کی جانب سے موٹروے افسران کیلئے انعام کا اعلان بھی کیا گیا