نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گھر اور مدرسے سے بھاگ جانے والی تین بچوں باحفاظت گھر تک پہنچا دیا گیا، جبکہ حادثہ کر کے موقع سے فرار ہونے والا نجی کمپنی کا بس ڈرائیور کلر کہار سروس ایریا سے گرفتار کر لیا گیا.

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر پئپلیاں کے قریب موٹر وے پولیس نے ایک گیارہ سالہ بچے کو دیکھا پوچھ گچھ کرنے پر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا اس صورتحال میں بچے کو حفاظتی تحویل میں لے کر اس کے گھر والوں کی تلاش شروع کر دی گئی تو پتا چلا کہ بچہ بڑے بھائی سے لڑائی کی وجہ سے ناراض ہوکر گھر سے بھاگا ہوا ہے بعد ازاں گھر والوں کو تلاش کرکے بچے کی اطلاع دے دی گئی اور حفاظت بچے کو گھر تک پہنچا دیا گیا.
اسی طرح ایک اور واقعے میں M-1 برہان کے قریب دو بچے جن کی عمریں گیارہ بارہ سال تھی, موٹروے پر پائے گئے ، پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچے روات میں واقع مدرسے سے بھاگے ہوئے ہیں بچوں کے گھر والوں سے رابطہ کرکے بچوں کو باحفاظت گھر تک پہنچا دیا گیا .
ایک اورکارروائی کے دوران ایک نجی کمپنی کی بس کے ڈرائیور کو کلرکہار سے گرفتار کر لیا گیا جوچکری روڈ پر موٹر سائیکل سوار کو کچل کر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔








