موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کے خاندان کے افراد کو پولیس نے رہا کر دیا۔

عابد مہلی کے 10دشتے داروں کو پولیس نے رہا کر دیا ۔

باغی ٹی وی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رہا کئے جانے والوں میں عابد مہلی کی والدہ ، بہن ، بھائی، بہنوئی اور کزن شامل ہیں۔ رشتے داروں کو کرول پنڈ ، مانگا منڈی ،ننکانہ او ر فورٹ عباس سے پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ عابد مہلی کے یہ رشتے دار گزشتہ ایک ماہ سے سی آئی اے پولیس کی حراست میں تھے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کے حکم پر عابد مہلی کے رشتے داروں کو رہا کیا گیا۔ عابد مہلی کے والد نے بھی ایک روز پہلے لاہور پولیس سے اپنے رشتے داروں کی رہائی کی اپیل کی تھی ۔

Comments are closed.