موٹروے زیادتی کیس پر حکومت مستعفی ہو، احسن اقبال

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے موٹروے زیادتی کیس کی ذمہ داری پی ٹی آئی حکومت پر ڈالتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں موٹر وے زیادتی کیس کے معاملے پر حکمرانوں کو مستعفی ہونا چاہیے، سی سی پی او کو بھی تبدیل کیا جائے۔ جیسے عمران خان اناڑی تھے ویسے ہی عثمان بزدار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجرم کوسنگین سےسنگین سزا دینے اور کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اہلیت چاہیے جو ان میں نہیں ہے، ہم نےانتظامی و قانونی طریقے سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا.

ملزموں کی نشاندہی کا سہرا پنجاب فرانزک لیب کے سر جاتا ہے، واقعہ پرحکومت نے کیا کیا۔ انہوں نے میڈیا پر خبریں چلائیں اور ایکشن کرنے کی بجائے مجرم کو بھگا دیا۔ کس کس واقعے کا ذکر کروں، ہر دوسرے دن اندوہناک واقعہ ہوتا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوتی ہے۔کل پنجاب حکومت نے دو مشتبہ افراد کا نام ظاہر کیا تھا جو مبینہ طور پر موٹر وے ریپ کیس کے ذمہ دار ٹھہرائے گئے تھے .

واضح‌ر ہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کیس میں نیا موڑ، ملزم خود تھانے پیش ہو گیا۔ لاہور کے تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاون میں ملزم وقار الحسن نے بیان دیا ہے کہ اس کا موٹروے زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ میرے نام پر جاری سم میرا سالہ استعمال کرتا ہے، ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کو تیار ہوں۔ دوسری جانب پولیس نے وقارالحسن کے رشتہ دار پر بھی واردات میں ملوث ہونےکا شبہ ظاہر کیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق عباس مبینہ طور پر موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ہے جس کو جلد پیش کرنے کا امکان ہے

Shares: