مولانافضل الرحمن پاکستان کوبدنام کروارہے ہیں ، اہم وفاقی وزیربول اٹھے

اسلام آباد:ہم نے بڑی مشکل سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہترکیا ہے، دنیااس لیے ہم سے دور تھی کہ پاکستان میں مزہبی انتہاپسندی سے معاشرے میں عدم برداشت اور شدت پسندی پیدا ہوتی ہے، معاشی امور کے وزیر حماد اظہر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ڈنڈا بردار فورس کو دکھانے سے پاکستان کو نقصان پہنچا ہے،

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اسلام آباد میں معاشی امور سے متعلق اہم پریس کانفرنس کی، حماداظہرنے کہا کہ مولانا کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں ،ان کو بہت زیادہ فائدہ پہنچ رہا ہے،مولانا کشمیر ایشوکوایک سازش کے تحت دبارہے ہیں انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے باعث ملک کو نقصان ہوا، ڈنڈا بردار فورس دکھانے کے بنیادی طور پر 2 مقاصد تھے جن سے نقصان ہوا ہے۔

دنیا پوچھ رہی ہےکہ یہ کیا تماشا ہے، دوسری طرف عالمی میڈیا میں اس وقت کشمیر کی صورت حال زیر بحث ہے، بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں دکھائی جا رہی ہیں، ایسے مسلح جتھے دیکھ کر عالمی میڈیا نے بھی پاکستان کی طرف توجہ کر لی، اور کشمیر کی بہ جائے پاکستان میں مسلح جتھے دکھائے جانے لگے۔

حماد اظہر نے کہا کہ عالمی میڈیا کو نہیں معلوم کہ یہ سب سیاسی مقاصد کے لیے کیا جا رہا تھا، مسلح جتھوں کی ویڈیوز دیکھ کر بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا۔میں یہ بھی بتادینا چاہتا ہوں کہ دنیا نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ آپ پاکستان سے مذہبی منافرت ختم کریں ہم بھرپورساتھ دیں گے

Comments are closed.