ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔
باغی ٹی وی: ترجمان مولانا فضل الرحمان مفتی ابرار کے مطابق مولانا فضل الرحمان بڑے قافلےکے ساتھ اپنے بیٹے مولانا اسجد کے ولیمے میں جارہے تھےکہ یارک انٹرچینج پر قافلے پر حملہ کیا گیا،قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان حملے میں محفوظ ہیں۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے، بارہا متنبہ کرچکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لیے حالات سازگار نہیں، انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملاً کوئی اقدام نہیں کیا جاتا ترجمان نے مطالبہ کیا ہےکہ واقعےکی فوری تحقیقات کرائی جائے، ادارےاپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔
ممالک جہاں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے
دوسری جانب پولیس کے مطابق مولانا فضل الرحمان محفوظ ہیں، یارک انٹرچینج ٹول پلازہ پر فائرنگ ہوئی، مولانا فضل الرحمان کی گاڑی پیٹرول بھروانے کے لیے رکی تھی، فائرنگ مولانا فضل الرحمان پر نہیں ہوئی واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔