جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چینی صدر کو مبارکباد دی ہے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ کو سی پی سی کا تیسری مدت کے لئے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔صدر شی جن پنگ کے دور حکومت میں چائنہ معاشی میدان میں سپر طاقت بن رہا ہے ۔خطے میں چائنہ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔پاکستان اور چائنہ کے لازوال تعلقات میں صدر شی جن پنک کے اقتدار میں مزید اضافہ ہوگا ۔

مولانا عبدالغفور حیدری ، سیکریٹری جنرل جے یو آئی نے چین میں سی پی سی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار انتخاب پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ صدر شی کی تیسری مدت کیلئے کامیابی پر ہم چین کی سی پی سی اور عوام کو مبارکباد دیتے اور بھرپور نیک تمناؤن کا اظہار کرتے ہیں توقع کرتے ہیں صدر شی کی نئی کامیابی پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک منصوبوں کی بھرپور بحالی کا باعث ہوگی پاک چین تعلقات ہمیشہ سے مضبوط رہے ، دونوں نے آزمائش میں ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا تائیوان کے معاملے پر بھی پاکستان نے چین کا بھرپور ساتھ دیا ، چین نے ہمیشہ پاکستان کو ہر کڑے وقت میں بھرپور ساتھ وتعاون فراہم کیا دونوں کی دوستی کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک جائے گی چین ہمارے خطے کی سب سے بڑی اقتصادی قوت ہے ، علاقائی امن و استحکام و ترقی کیلئے اس سے گہری امیدیں وابستہ ہیں پاکستان کی موجودہ حکومت اور چینی صدر شی جن پنگ کا تعاون سی پیک کو کامیاب بنائے گا

افغانستان کو نظراندازکرنا غلطی،دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہوگا،وزیراعظم

چینی صدر شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہو گئے ہیں چینی صدر شی جن پنگ مزید 5 سال کے لیے چین کے حکمران رہیں گے گریٹ ہال میں چینی صدر شی جن پنگ نے نئی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، چین میں 2 بار سے زائد صدارت کے عہدے پر پابندی تھی، گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

Shares: